مسجد اقصیٰ کے خطیب اور فلسطین کے جید عالم دین الشیخ عکرمہ صبری نے عازمین حج پر زور دیا ہے کہ وہ سرزمین حجاز کے لیے حج پر روانہ ہونے سے قبل اپنے ذمہ واجب الاداء قرض واپس کریں اور ذاتی نوعیت کی رنجشیں بھی بھلا دیں۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق مقبوضہ بیت میں عازمین حج کی مکہ مکرمہ روانگی سے ایک پریس بیان میں کہا کہ اللہ کے گھر کے قصد کے لیے بندے کی نیت اور ہرقسم کی دنیا الائشوں سے پاکیزگی ضروری ہے۔ گوکہ حجاج کرام اللہ کے گھرمیں حاضری کے وقت اپنے پروردگار سے گناہوں کی
معافی کی دعائیں کرتے ہیں لیکن اس کے لیے ضروری ہے کہ حج پر روانگی سے قبل کسی کا لیا ہوا قرض واپس کر دیا جائے اور اگر کسی کے ساتھ کوئی ذاتی نوعیت کی ناراضگی ہے اسےبھی دل سے نکال دیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ ایک حاجی کے لیے مناسب ہے کہ وہ پڑوسیوں کے ساتھ تمام لڑائی جھگڑے ختم کرے اور حج پر روانگی سے قبل سب کی دعائیں لے کراللہ کے دربارمیں حاضری کے لیے پیش ہو۔
الشیخ عکرمہ صبری نے فلسطینی عازمین حج پر زور دیا کہ وہ ایک دوسرے کے ساتھ دوران سفر ہرممکن تعاون کریں اور شفقت و محبت کے ساتھ پیش آئیں۔